علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز کے فائنل امتحانات نومبر ..
تازہ ترین : 1

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز کے فائنل امتحانات نومبر سے شروع ہوں گے

`

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ ڈی، ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرام کے فائنل امتحانات نومبر سے شروع ہوں گے۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹس ان کے دیئے گئے پتہ جات پر ارسال کر دی ہیں۔ طالب علم رول نمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹس یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.aiou.edu.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ یونیورسٹی کے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر انہیں رول نمبر سلپ موصول نہ ہو تو وہ فوری طور پر یونیورسٹی کے علاقائی دفتر یا شعبہ امتحانات سے رابطہ کریں۔

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 21:34:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں