مصور بچوں نے اپنی پیدائش سے پہلے ہی تصاویر بنانی شروع کر دیں

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 13 نومبر 2015 21:29

مصور بچوں نے اپنی پیدائش سے پہلے ہی تصاویر بنانی شروع کر دیں

بیلجیم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر۔2015ء)بہت سے افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ مصور بنے۔اس کے لیے وہ بچوں پر چھوٹی عمر سےہی محنت کرنا شروع کر دیتے ہیں تاہم بیلجیم سے مائیں تو سب سے کئی ہاتھ آگے نکل گئیں۔ انہوں نے اپنے بچوں کو پیدائش سے پہلے ہی مصور بنا دیا۔

(جاری ہے)

بیلجیم میں ایک مہم بڑے زور وشور سے جاری ہے، جس کے تحت ایسی مائیں جو امید سے ہوں وہ اپنے پیٹ سے برش باندھ کر کینوس کے پاس کھڑی ہوجاتی ہیں، بچے کی حرکت سے برش ہلتا ہے تو کینوس پر تجریدی آرٹ کے فن پارے بننا شروع ہو جاتے ہیں۔

ان فن پاروں کو نمائش میں فروخت کیا جاتا ہے ۔ تصویروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم افریقی ممالک کے بچوں کی فلاح کے لیے ایس او ایس چلڈرن ویلیجیز میں دے دی جاتی ہے۔یہ رقم افریقی ممالک میں بچوں کی شرح اموات میں کمی کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔