رواں ہفتہ کے دوران ملک میں گندم کی کاشت کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے ..
تازہ ترین : 1

رواں ہفتہ کے دوران ملک میں گندم کی کاشت کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) رواں ہفتہ کے دوران ملک میں گندم کی کاشت کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 36 سے48 گھنٹوں کے دوران موسم سرد رہے گا اور بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پٹن میں 54 ملی میٹر جبکہ دیر 48، مالم جبہ 43، چترال 27، مظفرآباد 26، سیدو شریف 25، کالام، دروش 24، لوئر دیر، پارہ چنار21، میرکھانی 20، گوپس 19، مری 18، ایبٹ آباد، استور17، سکردو 15، گڑھی دوپٹہ 14، گلگت 10، چلاس 08، کوئٹہ، ہنزہ 06، راولاکوٹ، رسالپور 4، چراٹ، پشاور 3، بونجی، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ، گولڑہ، سیدپور2، کوٹلی، بنوں، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد) اورمنگلا میں 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 4، کالام منفی 1 جبکہ مالم جبہ اور گوپس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 21:21:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں