کم آمدنی والے طبقہ کے لئے افراط زر کی شرح میں 0.12 فیصد اضافہ
تازہ ترین : 1

کم آمدنی والے طبقہ کے لئے افراط زر کی شرح میں 0.12 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) ملک میں کم آمدنی والے طبقہ کے لئے افراط زر کی شرح میں 0.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 12 نومبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 8 ہزار روپے ماہانہ آمدنی کے حامل گروپ کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 211.37 پوائنٹس رہا جو اس سے پچھلے ہفتہ 211.11 پوائنٹس تھا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق کمبائنڈ گروپ کے لئے ایس پی آئی 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 219.74 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال کے اسی ہفتہ کے مقابلے میں کمبائنڈ گروپ کے لئے ایس پی آئی میں 2.36 فیصد اضافہ ہوا۔ 8 ہزار ایک سے 12 ہزار روپے ماہانہ تک کی آمدنی والے گروپ کے لئے ایس پی آئی میں 0.14 فیصد اضافہ، 12 ہزار ایک سے 18 ہزار روپے ماہانہ تک کی آمدنی والے گروپ کے لئے ایس پی آئی میں 0.16 فیصد اضافہ،18 ہزار ایک سے 35 ہزار روپے ماہانہ تک کی آمدنی والے گروپ کے لئے ایس پی آئی میں 0.18 فیصد اضافہ اور 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی والے گروپ کے لئے ایس پی آئی میں 0.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس عرصے میں 11 اشیاء کی اوسطا قیمت میں کمی اور 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 29 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 21:20:35

اپنی رائے کا اظہار کریں