زلزلہ کے باعث عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں

ضلع کچہری کو جلد از جلد ایف ایٹ سے منتقل کیا جائے، صدر ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد

جمعہ 13 نومبر 2015 21:18

اسلام آباد ۔13 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر زاہد محمود راجہ نے کہا ہے کہ 26 اکتوبر کے زلزلہ کے باعث ایف ایٹ کچہری کی عمارتوں میں دراڑیں پڑنے کے باعث ججز، وکلاء، سائلین اور عدالتی عملہ کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں، ضلع کچہری کو جلد از جلد ایف ایٹ سے منتقل کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بار کے صدر نے کہا کہ حکومت ہمارے چیمبرز کے مطالبات کو ترجہی بنیادوں پر حل کرے اور جلد از جلد جوڈیشل کمپلیکس اور وکلاء چیمبرز کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے۔ راجہ زاہد محمود نے کہا کہ 26 اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے باعث سیشن جج سمیت دیگر ججز کی عدالتوں اور وکلاء کے چیمبرز میں داراڑیں پڑ گئی ہیں جس کے باعث ججز سمیت عدالتوں میں پیش ہونے والے تمام افراد کی زندگیوں کو خطرہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :