پشاورم، پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے، لبرل پاکستان کا نعرہ غداری ہے،علامہ عطاء محمد دیشانی

جمعہ 13 نومبر 2015 21:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) اہلسنت والجماعت خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ عطاء محمد دیشانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو حاصل کرنے کا ایک ہی مقصد تھا کہ ہمیں ایک ایسا زمین کا ٹکڑا مل جائے جس پر مسلمان آزادانہ طریقے سے اپنے رب کی عبادت کرسکیں، پاکستان کو اسلام کے نام پرحاصل کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حویلیاں میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا لبرل پاکستان کا بیان باغیانہ ہے، سپریم کورٹ کو وزیراعظم کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے، پاکستان کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، اس وطن کو ایک نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا جس کے لئے لاکھوں مسلمانوں نے اپنے جان کی قربانی دی، وزیراعظم کے بیان سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، وزیراعظم کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :