راولپنڈی ٗ رتہ امرال کے علاقے میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ٗ ..
تازہ ترین : 1

راولپنڈی ٗ رتہ امرال کے علاقے میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ٗ تفتیش شروع کر دی گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء)کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے رتہ امرال کے علاقے میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ‘ڈسٹرکٹ پولیس نے اس کیس کی تفتیش اور مقدمے کا اندراج کرنے کے لیے مراسلہ بھجوا یا تھا۔زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے جمعہ کو جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کچھ اہم شواہد اکٹھے کئے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 21:15:34

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں