ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی جلد ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے فنڈز کے اجراء کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ٗ بیرسٹر عثمان
یلی ویجز ملازمین کی فہرستوں میں جعلی انٹریاں کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ٗ خطاب
جمعہ 13 نومبر 2015 21:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء)وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) بیرسٹر عثمان ابراہیم نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی جلد از جلد ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے فنڈز کے اجراء کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کی فہرستوں میں جعلی انٹریاں کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وہ جمعہ کو وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) کے ڈیلی ویجز ملازمین کے حوالہ سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری کیڈ قیصر مجید، ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات معین الدین احمد وانی، جوائنٹ سیکریٹری (تعلیم) عائشہ فاروق اور وفاقی نظامت تعلیمات کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں نظامت تعلیمات کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے مسئلہ پر غور کیا گیا۔
وزیر مملکت نے ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات اور جوائنٹ سیکریٹری (تعلیم) کو ہدایت کی کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز جاری کرانے کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔ وزیر مملکت کی ہدایت پر اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات کی نگرانی میں ایک ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا۔ وزیر مملکت نے حکام کو وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈیلی ویجز ملازمین کی فہرست میں جعلی انٹرویوں کے بھی دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے آخر میں وزیر مملکت نے ایک مرتبہ پھر ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کے لئے جلد از جلد فنڈز کو جاری کرانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
کراچی کو ایک دن بند رکھنے سے ساڑھے 3 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.