وہاڑی میں نامعلوم افراد نے ماں بیٹے کو قتل کردیا

پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کی بیوی اور ایک ملازم کو حراست میں لے لیا

جمعہ 13 نومبر 2015 21:10

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) وہاڑی میں نامعلوم افراد نے ماں بیٹے کو قتل کردیا ٗپولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کی بیوی اور ایک ملازم کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقے 555 ای بی میں پولٹری فارم کے مینجر منیر اور اسکی والدہ امیراں بی بی کو نامعلوم افراد نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا،اور تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش متضاد بیانات سامنے آئے تو پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کی بیوی رمضانہ اور ایک ملازم کو حراست میں لے لیا ہے

متعلقہ عنوان :