ساہیوال، بلوچستان میں علیحدگی کی کوئی تحریک نہیں چل رہی ،شاہ زین بگٹی

وفاقی حکومت بلوچستان کو آئین کے تحت صوبائی خود مختاری کے حق کو تسلیم کر نے کی پا لیسی کی پابندی کرے ،رہنماجمہوری وطن پارٹی

جمعہ 13 نومبر 2015 21:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) جمہوری وطن پارٹی پاکستان کے مرکزی راہنما شاہ زین بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ بلو چستان میں علیحدگی کی کوئی تحریک نہیں چل رہی صرف صوبائی خود مختاری بلوچستان کے عوام کا مسئلہ ہے جسے با لآخر وفاقی حکومت نے تسلیم کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو 1973کے آئین کے تحت صوبائی خود مختاری دینے سے نہ صرف علیحدی پسندی کے رجحان کا خاتمہ ہوا ہے بلکہ صو بہ میں خوشحالی کی راہ ہموار ہو گئی ہے انہوں نے چک 93/9.Lمیں محمد سرور خاں بلوچ چئیر مین امیدوار یونین کونسل کی رہا ئش گاہ پر اخبار نویسیوں سے باتیں کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت صوبہ میں سوئی گیس کی رائلٹی اور دوسری معدنیات کی رائلٹی کے معاملہ میں دیانت داری سے مالکان کو ان کی رائلٹی کا حق تسلیم کر تے ہوئے قواعد کے مطابق دیا جائے تو صوبہ میں محاز آرائی سیاست کر نے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کی خوشحالی ایک دوسرے سے لازم و ملزوم ہیں اس لئے وفاقی حکومت کو صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا چا ہئے انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام کسی غیر ملکی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ وہ پاکستان میں حقیقی جمہوری کردار ادا کر نے کی پالیسی پر عمل برآ ں ہیں انہوں نے کہا کہ 1973ء کے آئین کے تحت ہی اگر صوبائی حقوق تسلیم کر لئے جائیں تو بہت سے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے انہوں نے بعد ازاں چک 68/5.Lمیں یونین کونسل کے امیدوار زمان خاں کی رہا ئش گاہ پر بھی ایک ڈنر میں شر کت کی جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :