سمبڑیال میں 100امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 13 نومبر 2015 21:06

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔13 نومبر۔2015ء)میونسپل کمیٹی سمبڑیال کی 20وارڈوں میں 100امیدواروں کو ریٹرننگ آفیسر محمد طارق نے نشانات آلاٹ کردیے ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے 14امیدواروں کو شیر کا نشان آلاٹ ہوا ہے ،پی ٹی آئی کی طرف سے بھی 14امیدواروں کو بلا کا نشان آلاٹ ہوا ہے جبکہ پی پی پی کا ایک امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکا ہے اور پی پی پی 4سیٹوں پر مسلم لیگ (ن) سے ایڈجسٹمنٹ کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہی ہے ۔