اوکاڑہ چھاؤنی میں ٹیکس بڑھا دیے گئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 13 نومبر 2015 21:05

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔13 نومبر۔2015ء ) اوکاڑہ کنٹونمنٹ بورڈ کی تمام منتخب و نامزد ممبران کاپہلا اجلاس زیر صدارت بریگیڈئر علی عاطف پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورد اوکاڑہ منعقد ہواجس میں سیکرٹری کے فرائض کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر میڈم عمارہ عمران نے ادا کئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابقہ اخراجات اورتکمیل شدہ ترقیاتی کاموں کی توثیق کی گئی اور ٹیکسوں کی مد میں معمولی اضافہ کے ساتھ اور نقشہ جات کو بھی پاس کیا گیانیز مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں جن میں سولنگ نالیاں اور سٹریٹ لائٹس بھی شامل ہیں کیلئے انیس لاکھ روپے مختص کئے گئے۔ اجلاس میں تخمینہ کمیٹی، بلڈنگز کمیٹی، ہیلتھ کمیٹی اورایجوکیشن کمیٹی بھی قائم کی گئی ۔