ضلع سبی کے تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑیں گے، شازم نوشاد درانی

جمعہ 13 نومبر 2015 21:05

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شازم نوشاد درانی نے کہا ہے کہ ضلع سبی کے تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑیں گے،غیر فعال اسکولوں کو فعال کرکے علاقے کے عوام کے لیے تعلیم کے دروزاے کھولے جائیں گے، اساتذہ کرام اپنی حاضری کو یقینی بنائیں،اسکولوں میں صحت و صفائی کا خاص خیال رکھا جائے،نئی نسل کے مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی کے مختلف اسکولوں کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے ،تعلیم ہی کے ذریعے ہم اپنی آنے والی نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں جس کے لیے ہمیں انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں ایسے اساتذہ کرام جو اپنے فرائض انجام نہیں دئے رہے ہیں ان کو تنبہیہ کی جاتی ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اور اسکولوں میں حاضری کو یقینی بناتے ہوئے درس وتدریس کے عمل کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جاری رکھیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سبی ضلع میں اس وقت کوئی بوگس اسکول موجود نہیں ہے البتہ 07ایسے اسکول موجود ہیں جو کہ اساتذہ اور طلباء کی غیر حاضری کے باعث غیر فعال ہیں جن کو فعال بنانے کے لیے عملی طور پر ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اساتذہ کو حاضری کا پابند بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سبی کے اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے مسائل جن میں بلخصوص اسکولوں کی چاردیواری،لیٹرینوں کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور انشااﷲ جلد ہی ان مسائل پر قابو پالیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں بچوں کی بہترین نشونماء کے لیے اسکولوں میں پلے گرا?نڈز میں جھولے اور دیگر ضروری سامان کی تنصیب کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔