ایف سی نے چمن میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا،2دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد

جمعہ 13 نومبر 2015 21:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) فرنٹیئرکوربلوچستان نے چمن میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا۔کارروائی کے دوران دودہشتگرد گرفتار،قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے چمن میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران2دہشتگردوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

برآمد کیئے اسلحہ میں 02عددراکٹ لانچرز، 29را?نڈزآرپی جی سیون ،31فیوزآرپی جی سیون،03عددایل ایم جی بمعہ میگزین اور2589 را?نڈز،02 عدد ایس ایم جیزبمعہ 03میگزین اور999را?نڈز،01عددکلاشنکوف میگزین بمعہ15را?نڈز،02عددجی تھری میگزین،01 عدد 14.5ایم ایم اینٹی ایئرکرافٹ گن بمعہ03عددایمونیشن اور01عددٹیلی سکوپ گن شامل ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ اسلحہ کوچمن اور گردونواح میں تخریب کاری کی غرض سے ذخیرہ کیاگیاتھا جس کو ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کوبہت بڑی تباہی سے بچالیا۔

متعلقہ عنوان :