مودی عالمی سطح پربھارت کیلئے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں: کانگریس

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 13 نومبر 2015 21:00

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔13 نومبر۔2015ء ) بھارتی وازیراعظم نے ہندوانتہا پسندی کو بھارت کا ’’اصل چہرہ اور ساکھ ‘‘ قرارد یدیا ہے۔ انتہا پسندی بڑھنے کے بعد جبکہ پورہی دنیا اس کی مذمت کررہی ہے مودی کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں بھارت کی حقیقی ساکھ بحال ہوئی ہے جو ماضی میں کبھی نہیں ہوئی ۔ وزیراعظم نریدر مودی کے اس بیان پر اپوزشن جماعت کانگریس نے کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ مودی درحقیقت ہندوستان کیلئے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کانگریس کے رہنما آنند شرما کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک میں جا کر مودی بار بار یہ کہہ کر ہندوستان کیلئے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں کہ ان کے (مودی) اقتدار میں آنے کے بعد بھارت کی جو ساکھ بنی ہے وہ پہلے کبھی نہیں ،ہم مودی کے اس بیان کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ مودی کے موقف کا مطلب یہ ہے کہ مودی سرکار سے پہلے بھارت کی کوئی ساکھ ہی نہیں تھی اور نہ ہی دنیا بھارت کی عزت کرتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں کسی کو کوئی خطرہ اور خوف نہیں ، اصل بات مودی خود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :