پاکستان بمقابلہ انگلینڈ دوسرا ایک روزہ میچ، پاکستانی تیز گیند بازوں کی انگلینڈ کی اننگ کے آخری 10 اوورز میں شاندار واپسی

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 نومبر 2015 20:59

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ دوسرا ایک روزہ میچ، پاکستانی تیز گیند بازوں ..
ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13 نومبر 2015 ء) پاکستان بمقابلہ انگلینڈ دوسرا ایک روزہ میچ میں پاکستانی تیز گیند بازوں کی انگلینڈ کی اننگ کے آخری 10 اوورز میں شاندار واپسی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلیند کے مابین ابوظہبی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے 9 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل انگلیند کے بلے بازوں کی شاندار کارگردگی کے باعث امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ پاکستان کو 300 سے زائد رنز کا ہدف ملے گا، تاہم پاکستان کے تیز گیند بازوں کی جانب سے انگلینڈ کی اننگ کے آخری 10 اوورز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 56 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے سب سے نمایاں کارگردگی دکھائی اور 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :