پاک بھارت کشیدگی پاکستانی لڑکوں سے ہندوستانی لڑکیوں کی محبت کی راہ میں رکاوٹ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 13 نومبر 2015 20:59

ممبئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان اور بھارت کی نئی نسل بیرون ممالک دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات اور متغیر دوستی سے شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئی ہے جس میں بھارتی لڑکیاں زیادہ مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں ۔ ان مسائل کے حل کیلئے نئی نسل نے میڈیا اور سوشل میڈیا کا سہارا لیکر اس پر بحث شروع کرا دی ہے ۔ لندن میں تعلیم حاصل کرنے والی ایک بھارتی لڑکی نے اپنا نام ظاہر کئے بغیر بھارت سمیت پوری قوم کے سامنے یہ سوال اٹھایا ہے کہ وہ پاکستانی لڑکے سے پیار کرتی ہے لیکن دونوں کا دونوں میں سے کسی ایک ملک میں اکٹھے رہنا ممکن دکھائی دیتا ہے جبکہ وہ اس سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور اسے چھوڑنا نہیں چاہتے ، اس کے والدین بھی یہ تعلق توڑنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کچھ روز پہلے بھی پاکستان میں مقیم ایک لڑکی کا بیان سامنے آیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ پاکستانی نوجوان سے شادی کرچکی ہے اور گر پاکستان سے بھارت واپس گئی تو اسے انتہا پسند بھارتی قتل کردیں گے ۔ میڈیا کے سامنے ایک بہت بڑا انسانی حقوق سے متعلق سوال اٹھانے والی لڑکی کو ایک ایک ہندو ماہرِ نفسیات ڈاکٹر سیما ہنگورانی نے مشورہ دیا ہے کہ اگرچہ پیار محبت ، چاہت اور عشق مذہب اور قومیت سے بالا ہے لیکن وہ اپنے والدین کی بات مان لے ۔ اور آہستہ آہستہ محبت کی میٹھی یادیں بھول جائے گی اور پھر کسی وقت نارمل بھی ہوجائے گی ۔

متعلقہ عنوان :