بنوں، ویلج کونسل ناظمین نے فنڈز کی عدم ریلیز کے خلاف احتجاج کی دھمکی دید ی

جمعہ 13 نومبر 2015 20:51

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) ویلج کونسل ناظمین نے فنڈز کی عدم ریلیز کے خلاف احتجاج کی دھمکی دید ی یونین کونسل اسماعیل خیل کے ویلج کونسل ناظمین کا اجلاس زیر صدارت ناظم نصر اﷲ خان منعقد ہوا جس میں ناظمین اور علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک قیوم خان ،نصر اﷲ خان ،ندیم خان ،عامرون خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سیاسی جماعتوں کی آپس میں ضد اور انا کی وجہ سے ضلع بنوں کے لاکھوں عوام ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں ان دو سیاسی جماعتوں کی آپس میں ذاتیات کی وجہ سے بنوں میں تاحال ضلعی نظامت کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا ہے جس کی وجہ سے ویلج کونسل ناظمین کو بھی فنڈ ز ریلیز نہیں کئے گئے ہیں تاہم ویلج کونسل ناظمین سخت پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں کیونکہ لوگوں نے اس لئے ہمیں ووٹ دیا ہے کہ ان کے محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے اور ترقیاتی کرکے سہولیات فراہم کئے جا سکے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر ویلج کونسل ناظمین کو فنڈز ریلز کریں تاکہ وہ اپنے علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کر سکے اور مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کر سکے بصورت دیگر تمام ویلج کونسل ناظمین اور عوام مل کر احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے

متعلقہ عنوان :