زلزلہ زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن تیزی سے جاری ہے، صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر متاثرین کی بھرپورمدد کررہے ہیں ،دورافتادہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کی بحالی اور دیہاتوں میں پھنسے لوگوں تک امداد کی رسائی کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں

کوہستان چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی میجر جنرل محمد اصغر نواز خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 نومبر 2015 20:50

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) کوہستان، چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی میجر جنرل محمد اصغر نواز خان نے کہا ہے کہ زلزلہ زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر متاثرین کی بھرپورمدد کررہے ہیں ۔دورافتادہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کی بحالی اور دیہاتوں میں پھنسے لوگوں تک امداد کی رسائی کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں ۔

ضلع کوہستان کے بارہ جاں بحق اور نو زخمیوں کو اکیاسی لاکھ روپے کی امداد پہنچ چکی ہے ۔ تباہ شدہ سکولوں اورہسپتالوں کیلئے شیلٹر مہیا کئے جائیں گے ، دورافتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس بھی لگارہے ہیں۔ضلع تورغر اور کوہستان کیلئے دو ،دو ہزار خیمے اور کمبل مذیددیں گے ۔ صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر ندی نالوں اور وادیوں میں موجود آبادی تک رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے مشینری کا انتظام کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وہ دورہ کوہستان کے موقع پر سرکٹ ہاؤس داسو کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ، اس موقع پر کوہستان کی ضلعی انتظامیہ بھی موجود تھی ۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنر کوہستان راجہ فضل خالق کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی جس میں ایم پی اے عبدالستار خان بھی موجود تھے ۔ چیئرمین این ۔ڈی ۔ایم ۔اے نے میڈیا کو بتایا کہ میری موجودگی اس بات کی ضمانت ہے کہ ہم متاثرین کو بھولے نہیں ہیں ،ہم انہیں تنہانہیں چھوڑیں گے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ زلزلے کے ابتدائی دنوں میں ہم نے پاک فوج کے تعاون سے MI-17جہاز بھیجے جنہوں نے ریلیف کی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لیا۔ ابتدائی طورپر ہماری ساری توجہ ملاکنڈ ڈویژن کی طرف تھی اب ضلع کوہستان اور تورغر جیسے اضلاع کیلئے کام کرررہے ہیں ۔پی ڈی ایم اے کی ٹیم متاثرہ گاوں گاوں تک پہنچی ہے ۔ ضلع کوہستان میں جہاں موبائل سروس نہیں وہاں سروس مہیا کی جائیگی ۔

وہ متاثرین جن کے گھر تباہ ہوئے انہیں آج سے امدادی رقوم کے چیکس ملنے شروع ہونگے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ متاثرین کی ضروریات کی پوری کریں گے جس کیلئے وزیراعظم پاکستان فکر مند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ داسو ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں خوشحالی آئیگی ،جنگلات ہمار ا مستقبل ہے ،ہمیں اسے ترقی دینی ہوگی ۔ قوم کو چاہیئے کہ بلین ٹریز سونامی پروجیکٹ کامیاب بنائے ۔

متعلقہ عنوان :