اتحاد ایئرویز ابوظہبی میں سوئس ٹریول انڈسٹری کے200سے زائد نمائندگان کی میزبانی کرے گی

جمعہ 13 نومبر 2015 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن اتحاد ایئرویزسوئٹزرلینڈ سے آنے والے سیاحت کی صنعت کے200 سے زائد نمائندگان کی ابوظہبی میں میزبانی کریگی،سیاحت کا تجارتی وفد 11سے15نومبر تک ہونے والی سوئس ٹریول ایسوسی ایشن کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے ابوظہبی میں جمع ہوا ہے،اس ایونٹ کی میزبانی اتحاد ایئرویز اورابوظہبی ٹورازم اینڈ کلچرل اتھارٹی مشترکہ طور پرکررہے ہیں جبکہ اس کو’’ہلہ ابوظہبی‘‘نے منعقد کیا ہے جوکہ خطے کی صف اول کی کانفرنس آرگنائزرہے،کانفرنس کے شرکاء میں سوئٹرزلینڈکی صف اول کی ٹریول ایجنسیزکے مالکان،انتظامیہ ،ٹورآپریٹرز اور سیاحتی صنعت کے ایگزیکٹوز شامل ہیں جبکہ اس موقع پر اتحادایئرویزکے ایکویٹی پارنٹرایئربرلن اوراتحاد ریجنل کے نمائندگان بھی موجود ہونگے،یہ پہلا موقع ہے کہ ایسوسی ایشن کی جنرل اسمبلی یورپ سے باہر ہورہی ہے جس کی وجہ ابوظہبی کی سیاحتی اہمیت اور اعلیٰ ترین کاروباری اور تفریحی ڈھانچہ کی موجودگی ہے،اس سال کی کانفرنس کابنیادی مقصدابوظہبی کے عالمی معیار کے ریزارٹ ہوٹلزاور تفریحی سہولیات کو دنیاکے سامنے لانا ہے،یہ دورہ کانفرنس کے شرکاء کواتحاد ایئرویزکی طرف سے ابوظہبی اور زیورچ کے درمیان بوئنگ787ڈریم لائنررکا ذاتی طور پرتجربہ حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا،اتحاد ایئرویز کے چیف کمرشل آفیسرPeter Baumgartnerنے کہا ہے کہ’’ہم سوئس ٹریول انڈسٹری کے نمائندگان کو ابوظہبی میں خوش آمدید کہتے ہوئے انتہائی مسرت محسوس کررہے ہیں جوہمارے 11 سالہ سفرکا لازمی جزرہے ہیں،سوئٹزلینڈاتحاد ایئرویز کیلئے ہمیشہ انتہائی اہم سیاحتی مارکیٹ رہاہے‘‘