پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 نومبر 2015 20:48

پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: شاہد ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13 نومبر 2015 ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو پالیسی معاملات سے متعلق بیان دینے پر وارننگ دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اب شاہد آفریدی کی اجنب سے وضاحت دی گئی ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے ان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وہ جلد بورڈ حکام سے ملاقتا کرکے وضاحت پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :