سوات میں پاک فوج کی طرف سے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

جمعہ 13 نومبر 2015 20:44

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) سوات میں پاک فوج کی طرف سے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں امدادی چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ پاک آرمی کی زیرنگرانی چیک تقسیم کرنے کے عمل کو تیزی سے جاری رکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوآئی ایس پی آر کے مطابق اس میں پاک آرمی کی طرف سے اس بات کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہیں کہ مستحقین کو جلد از جلد یہ چیک دیئے جائیں۔

مختلف علاقوں میں چیک کی تقسیم کی کاروائیاں جاری ہیں۔ پاک آرمی کی زیر نگرانی ایم پی اے عزیزاﷲ پی ٹی آئی نے متاثرین زلزلہ میں 54 چیک تقسیم کئے۔اور 9نومبر 15کو بھی پاک آرمی کی زیر نگرانی ایم پی اے عزیزاﷲ پی ٹی آئی اور اسسٹینٹ کمشنرچارباغ عمران رانجھانے 186 چیک تقسیم کئے۔ 10 نومبر15کو اسسٹینٹ کمشنر چارباغ کے دفتر میں پاک آرمی کی زیر نگرانی متاثرین زلزلہ میں 156 چیک تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :