لین دین کے تنازعہ پر دوست کا مبینہ طور پر گلہ کاٹنے کے بعد لاش نہر میں پھینک دی

پولیس نے 6روز بعد سر کے بغیر نعش برآمد کر لی ،ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری

جمعہ 13 نومبر 2015 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں لین دین کے تنازعہ پر دوست کا مبینہ طور پر گلہ کاٹنے کے بعد لاش نہر میں پھینک دی ، پولیس نے 6روز بعد سر کے بغیر لاش نہر سے برآمد کر لی ۔ جمعہ کو بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں ماجد اور وقاص پیٹرول پمپ پر اکٹھے کام کرتے تھے جہاں ان کا لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے وقاص اپنے دوست ماجد کو بہانے سے گھر سے لے کر گیا اور نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کرنے کے بعد مبینہ طور پر اسے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا اور لاش جڑانوالہ نہر میں پھینک دی ۔ مقتول کے اہل خانہ کی طرف سے پولیس کو اغواء کی درخواست دی گئی جس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا ۔ پولیس کے مطابق نوجوان ماجد کی لاش 6روز کے بعد نہر سے برآمد کر لی گئی ہے جسے مقتول کی اہل خانہ نے کپڑوں سے شناخت کی۔ پولیس کی جانب سے مقتول کے سر کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ملزم کے گرفتاری کے لئے بھی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :