عمر اکمل ویڈیو سکینڈل کے کردار ملک عرفان کو دھمکیاں موصول ہونے لگیں ، تھانے جاپہنچے
تازہ ترین : 1
عمر اکمل ویڈیو سکینڈل کے کردار ملک عرفان کو دھمکیاں موصول ہونے لگیں ..

عمر اکمل ویڈیو سکینڈل کے کردار ملک عرفان کو دھمکیاں موصول ہونے لگیں ، تھانے جاپہنچے

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء ) عمر اکمل ویڈیو سکینڈل کے کردار ملک عرفان کو مختلف لوگوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے لگ گئیں ، ملک عرفان دھمکیوں سے متعلق پولیس کو آگاہ کرنے تھانہ میں پہنچ گئے ۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق عمر اکمل ویڈیو سکینڈل کے کردار ملک عرفان کو مختلف لوگوں کی طرف سے دھمکیاں موصول ہونے لگیں ۔ عمر اکمل کے خلاف شکایات درج کروانے والے عرفان ملک سائٹ ایریا تھانے پہنچ گئے ۔ ملک عرفان نے پولیس کو بتایا کہ اسے صبح سے مختلف لوگوں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر اس کے پاس موجود عمر اکمل کی ویڈیو آؤٹ یا شو کی تو اسے قتل کردیا جائے گا ۔ انہوں نے پولیس کو ان لوگوں کی تفصیلات بھی بتائیں جنہوں نے انہیں دھمکیاں دیں

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 20:42:39

اپنی رائے کا اظہار کریں