سکھ وزیردفاع سے نفرت کا اظہار ،نسلی تعصب پر کینیڈین فوجی کیخلاف کاروائی شروع

جمعہ 13 نومبر 2015 20:39

ٹورانٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء )کینیڈا میں حال ہی میں تعینات ہو نے والے سکھ منسٹر ہرجیت ساجان اپنی ہی فوج کے ایک جوان کی جانب سے نسلی منافرت کا شکا ر بن گئے۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں کیوبک سٹی کے قریب کینیڈین فوج کے ایک نان کمیشنڈ افسر نے کینیڈین وزیر دفاع ہرجیت ساجان کے عہدہ سنبھالنے کے اگلے ہی روز کی خلاف نسلی تعصب برتتے ہوئے ان کے خلا ف نرت کا اظہار کیا جس پر فوج کے ترجمان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بدمعاشوں کی فوج کو ضرور ت نہیں ہے۔

فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نسلی منافرت فوجی وقار کے خلاف ہے ،ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے اور ایسے شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔فوج باہمی رواداری اور تمام انسانوں کیلئے احترام کے اصولوں پر مبنی ادارہ ہے ایسے بدمعاشوں کی اس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔فوج نے مذکورہ افسر کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے جس کے تحت اسے فوج سے نکالا جا سکتا ہے۔