ریحام خان کی طرف سے بطور مسز خان مختلف لوگوں سے لی گئی رقوم کی تفصیلات سامنے آگئیں، ڈومیسائل بھی مشکوک
ریحام خان نے بحیثیت مسز عمران خان 35لاکھ روپے کے جوڑے لیکراس کے پیسے نہیں دئیے ،لاہور کے مشہور جیولر حنیف جیولر سے ہاروں اور انگوٹھیوں پر مشتمل دوکروڑ روپے مالیت کے زیورات سیٹ منگوائے ، فلم’جانان‘ بنانے کیلئے پارٹی عہدیداروں سے اڑھائی اڑھائی کروڑ روپے لیے، ایک رہنماء سے اڑھائی کروڑروپے کی وصولی کا ثبوت موجود ہے، سینئر صحافی مبشر لقمان کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکشاف
جمعہ 13 نومبر 2015 20:36
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی طرف سے مختلف لوگوں سے وصول کی گئی رقوم اور دیگر اشیاء کی تفصیلات سامنے آگئیں جبکہ ان کے ڈومیسائل کو بھی جعلی قرار دیتے ہوئے اسے چیلنج کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مبشر لقمان کاکہناتھاکہ ، ریحام خان نے بحیثیت مسز عمران خان 35لاکھ روپے کے جوڑے لئے جن کے پیسے نہیں دئیے گئے اور اسی طرح لاہور کے مشہور جیولر حنیف جیولر سے ہاروں اور انگوٹھیوں پر مشتمل زیورات کے سیٹ منگوائے گئے جن کی مالیت دو کروڑ روپے سے زائدتھی۔
مبشر لقمان نے بتایاکہ ریحام نے جب اپنی فلم’جانان‘ بنانے کا آغاز کیا تو اس کے لئے پارٹی عہدیداروں سے اڑھائی اڑھائی کروڑ روپے لیے، ایک رہنماء سے اڑھائی کروڑروپے کی وصولی کا ثبوت موجود ہے۔(جاری ہے)
اسی طرح عون چوہدری کوبنی گالہ واپسی پرپچاس لاکھ روپے وصول کیے گئے۔ ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ میڈم ریحام خان ’کپتان‘ سے شادی کرنے سے پہلے ہی خبروں میں ان رہی ہیں اور شادی کے بعد اْن کی ڈگریوں کا معاملہ بھی زیربحث رہالیکن اب ایک مرتبہ پھر سینئر صحافی مبشر لقمان نے اْن کے ڈومیسائل پر بھی سوالات اٹھادیئے اوراْسے جعلی قراردیدیا۔
مبشر لقمان نے ریحام خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنا ڈومیسائل لائیں اور نادرا آفس سے چیک کرائیں ، وہ بھی جعلی ہے۔مبشرلقمان نے کہاکہ ریحام خان کے مقابلے کا ایک ہی شخص پورے پاکستان میں نظرآتاہے اور اس کا نام شیخ وقاص اکرم ہے جس کا شاید ہرسرٹیفکیٹ اور ڈگری جعلی ہے۔ اْن کاکہناتھاکہ بڑے دکھ کیساتھ ریحام خان کی ذاتی زندگی پر اس لیے بات کی کیونکہ وہ پی ٹی آئی کی پرفارمنس پر اثرانداز ہورہی تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.