Live Updates

تحریک انصاف میں اختلافات بڑھنے کے باعث تین گروپ بن چکے ہیں ، پارٹی فنڈز میں 67 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی

پی ٹی آئی کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

جمعہ 13 نومبر 2015 20:22

تحریک انصاف میں اختلافات بڑھنے کے باعث تین گروپ بن چکے ہیں ، پارٹی فنڈز ..

لاہور /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات بڑھنے کے باعث تین گروپ بن چکے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پارٹی فنڈز میں 67 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف سینئر صحافی اور عمران خان کے زبردست حامی مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پروگرام میں بتایا کہ تحریک انصاف میں تین گروپ بن چکے اور ان گروپوں کیوجہ سے تحریک انصاف کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، عمران خان اپنی نجی زندگی کے ساتھ ساتھ پارٹی میں اختلافات کی وجہ سے بھی پریشان ہیں، انہوں نے اپنے پروگرام میں یہ بھی انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ میں بڑے بڑے لوگوں کے نام آرہے ہیں اور واضح طور پر کرپشن کے آثار ہیں۔

اس آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے اندر تقریباً 67کروڑ روپے کی کرپشن ہوئی ہے، حتیٰ کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان خود بھی کرپشن میں ملوث رہیں، اور اسی وجہ سے عمران خان خاصے پریشان تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات