Live Updates

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکنان کراچی کے علاقے مون گارڈن میں آمنے سامنے

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 نومبر 2015 20:12

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13 نومبر 2015 ء) تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکنان کراچی کے علاقے مون گارڈن میں آمنے سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عارف علوی اور عمران اسماعیل مون گارڈن کے رہائشیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وہاں پہنچے۔

(جاری ہے)

تاہم ان کی آمد پر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کی آمد پر وہاں موجود ایم کیو ایم کے کارکنان نے ان کیخلاف شدید نعرے بازی شروع کردی۔ اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ فلیٹس کے رہائشیوں کو سزا دینے کی بجائے اس عمارت کے بلڈر کو پکڑ کر اسے سزا دی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات