آصف علی زرداری کی پی ایس67 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوارکوجیتنے پر ..
تازہ ترین : 1

آصف علی زرداری کی پی ایس67 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوارکوجیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ایس-67 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نور احمد بھرگڑی کے جیتنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نوراحمد بھرگڑی کی جیت ان کے حلقے کے عوام کی جانب سے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ سابق صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوراحمد بھرگڑی اپنے حلقے کے عوام کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوراحمد بھرگڑی کی جیت کارکنوں اور پارٹی کے مقامی عہدیداروں کی محنت کا ثمر ہے۔ انہوں نے انتخابی مہم میں حصہ لینے والے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی مبارکباد دی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 19:54:03

اپنی رائے کا اظہار کریں