صفدر آباد،ڈیوٹی پر وقت پر پہنچنے کی جلدی میں پولیس اہلکار موت کے منہ میں جا پہنچا

نان سٹاپ ٹرین پر سوار ہونے کے لئے نہر کے ریلوے پل پر جانے والا کانسٹیبل نہر میں گر کرڈوب گیا

جمعہ 13 نومبر 2015 19:49

صفدر آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) ڈیوٹی پر وقت پر پہنچنے کی جلدی میں پولیس اہلکار موت کے منہ میں جا پہنچا، نان سٹاپ ٹرین پر سوار ہونے کے لئے نہر کے ریلوے پل پر جانے والا کانسٹیبل نہر میں گر کرڈوب گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مومن کا رہائشی 26 سالہ پولیس کانسٹیبل مزمل لاہور تعینات تھااورروزانہ سرگودھا ایکسپریس پر اپنے گاؤں مومن سے اپنے دیگر چارساتھیوں کے ہمراہ لاہور اپنی ڈیوٹی پرجاتا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جمعہ کو وہ سرگودھا ایکسپریس پر لاہور جا رہا تھا کہ فاروق آباد ریلوے اسٹیشن سے سرگودھا ایکسپریس کے روانہ ہونے کے ایک منٹ بعد ہی اسے واپس اسٹیشن بلا لیا گیا،جسکی وجہ پیچھے کراچی سے آنیوالی نان سٹاپ ٹرین قراقرم ایکسپریس تھی اور اسے وہاں سے پاس کروانے کے لئے سرگودھا ایکسپریس کو روک لیا گیا،اس صورتحال میں مزمل،اکرام وغیرہ کو پتہ چلا کہ قراقرم ایکسپریس نہر سے پیچھے رک کر آئے گی کیونکہ ٹرین کوسگنل ڈاؤن نہیں دیا گیا تھا، جس پر یہ چھ افراد رکشہ کروا کر کر پون کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع قادر آباد بلو کی نہر کے پل پر پہنچ گئے تاکہ قراقرم ایکسپریس پر سوار ہو کر وقت پر لاہور اپنی ڈیوٹی پر پہنچ جائیں،وہ ابھی نہر کے ریلوے پل پر درمیان میں سے چلتے ہوئے دوسرے کنارے کی طرف جا رہے تھے کہ ٹرین آگئی،جس پر تین افرد بھاگ کر نہر کے پل کے ایک طرف لگے جنگلے پر جا کر کھڑے ہو گئے اور ٹرین کے آنے پر چلتی ٹرین پر سوار ہو گئے جبکہ باقی دو پل کی نیچے کی جانب لکڑی کے سلیپرز کو پکڑ کر لٹک گئے،جن میں سے ایک نوجوان مزمل ہاتھ چھوٹ جانے کے باعث نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیاجبکہ دوسرا نوجوان ٹرین جانے کے بعد پل کے اوپر آنے میں کامیاب ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :