پارکس و پلے گراؤنڈ ز کی تعمیرو ترقی اور ان کی دیکھ بھال پر خصو صی توجہ مرکوز رکھی جائے ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

جمعہ 13 نومبر 2015 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے پارکس و پلے گراؤنڈ ز کی تعمیرو ترقی اور ان کی دیکھ بھال پر خصو صی توجہ مرکوز رکھی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر پارکس آغا فہد کے ہمراہ سائٹ زون میں پارکس کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام پارکس کی مرمت اور تزئین و آرئیش کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کی صورتحال مذید بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تا کہ نوجوان بچوں بوڑھوں اور خواتین کو صحت مند اور پر فضاء ماحول میسر آسکے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو مذید سنورا جاسکتا ہے انہوں نے پارکس و پلے گراؤنڈ ز میں خصوصا شام کے اوقات میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھنے اوران مقامات پر عملہ کی ڈیوٹی شفٹوں میں تقسیم کرکے صفائی ستھرائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی اس موقع پرڈائریکٹر پارکس نے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی کی حدود میں موجود پارکس و پلے گراؤنڈز کی تعمیر مرمت اورتزئیں و آرائش کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں زونو ں کے افسران و عملہ بلدیہ غربی کی حدود میں گرین بیلٹس اور پارکس و پلے گراونڈ کی تزین وآرائش کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے شب وروز جد وجہد میں مصروف عمل ہیں جبکہ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کام بھی تسلسل سے جاری ہے۔