جامعہ کراچی اورسری لنکا کے درمیان سائنس و تحقیق پر معاہدہ

دونوں ملکوں میں تحقیق کو مذیدفروغ ملے، ترجمان آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی

جمعہ 13 نومبر 2015 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اور سری لنکا کی معروف دفاعی یونیورسٹی جنرل سر جان کاٹیاوالا ڈیفینس یونیورسٹی (کے ڈی یو) کے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان سائنسی میدان میں تحقیقی و تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔

معاہدہ پر دستخط جنرل سر جان کاٹیاوالا ڈیفینس یونیورسٹی، سری لنکا میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری اور کے ڈی یو، سری لنکا کے وائس چانسلر میجر جنرل میلنڈاپیرییس نے کیے، اس موقع پر سری لنکا کی افواج کے سربرہان، کے ڈی یو کیئر کے ڈائریکٹر پرفیسر رشن پیریرا اور ڈین ڈیفینس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کرنل چندانا وکراماسنگھے اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کی ڈاکٹر سونیا صدیقی بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹراقبال چوہدری نے کہا تعلیمی اور تحقیقی عنوان سے بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی اعلیٰ پیشہ ورانہ ماحول کا حامل ہے جہاں پر ملکی و غیر ملکی طلبہ و طالبات کو مختلف کیمیائی و حیاتیاتی علوم میں اعلیٰ تحقیقی تربیت اور اعلیٰ تعلیم (ایم فل اور پی ایچ ڈی) کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ سری لنکا میں ایک عالمی معیار کے تحقیقی ادارے کی تعمیر میں بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی سری لنکا کی معروف دفاعی یونیورسٹی جنرل سر جان کاٹیاوالا ڈیفینس یونیورسٹی (کے ڈی یو) کی بھرپور تیکنیکی مدد کرئے گا۔

میجر جنرل میلنڈاپیرییس نے کہاکہ کے ڈی یو جنوبی ایشیائی خطے کا واحد ادارہ ہے جوڈیفینس اسٹڈیز میں گریجوٹ کورسز آفر کررہا ہے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سائنسدانوں اور ٹیکنیشنوں کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائیگا تاکہ ماہرین کو سائنسی، تربیتی اور تحقیقی مواقع فراہم ہوسکیں، دونوں تعلیمی و تحقیقی ادارے ہر سال متعلقہ موضوعات پر مشترکہ ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد بھی کرینگے، اس معاہدے کی مدت پانچ سال ہے جبکہ اس معاہدے کی بحالی دونوں ممالک کے درمیان تحریری اطلاع سے ممکن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :