کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا میں سپیشل پبلک پراسیکوٹر کی تعیناتی ..
تازہ ترین : 1

کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا میں سپیشل پبلک پراسیکوٹر کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا میں اسپیشل پبلک پراسیکوٹر کی تعیناتی کے لیئے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محکمہ داخلہ کو بھیجے گئے مراسلہ میں لکھا ہے کہ سانحہ صفورا ایک اہم کیس ہے جس میں دو اسپیشل پراسیکوٹر تعینات کیئے گئے تھے لیکن وہ اس کیس سے علیحدہ ہوگئے ہیں اور کوئی نیا پراسیکیوٹر تعینات نہیں کیا گیا جس کے باعث کیس کے التوا کا خدشہ ہے لہذا جلد از جلد پراسکیوٹر تعینات کیا جائے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/11/2015 - 19:45:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں