نہ برا سوچا اور نہ ہی مخبری کی ٗ عمر اکمل کی مخالفت ثابت ہوجائے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے ٗ باسط علی

عمر اکمل بے قصور ہے ٗپی سی بی کے چیرمین شہریار خان کو اپنے موقف سے واضح کروں گا ٗ انٹرویو

جمعہ 13 نومبر 2015 19:41

نہ برا سوچا اور نہ ہی مخبری کی ٗ عمر اکمل کی مخالفت ثابت ہوجائے تو مجھے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ کوچ ہیڈ کوچ باسط علی نے کہا ہے کہ عمر اکمل کا برا سوچا اور نہ ہی کبھی مخبری کی، اگر عمر اکمل کی مخالفت ثابت ہوجائے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عمر اکمل بے قصور ہے اور میں اس حوالے سے پی سی بی کے چیرمین شہریار خان کو اپنے موقف سے واضح کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ عامر سہیل میرے سینئر ہیں اور عمر اکمل کے حوالے سے ان کے کمنٹس سے افسوس ہوا، ان کے علاوہ اگر کوئی اور کھلاڑی کمنٹ کرتا تو اس کا بھرپور جواب دیتا۔باسط علی نے کہاکہ عمر اکمل کا نہ کھبی برا سوچا اور نہ ہی مخبری کی، اگر کوئی مخالفت ثابت ہو جائے تو کسی بھی اسٹیڈیم میں پھانسی پر چڑھا دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میری ایس ایچ او سائیڈ تھانہ حیدر آباد سے بات ہوئی تھی جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ دو لڑکے پکڑے گئے تھے جن کے نام عمر وحید اور نعمان تھے تاہم ایک سندھی اخبار نے عمر وحید کی جگہ عمر اکمل کا نام لکھ دیا تھاواضح رہے کہ چند روز قبل حیدر آباد میں پولیس نے ایک ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر عمر اکمل سمیت 3 کرکٹرز کو گرفتار کر لیا تھا اور جب میڈیا سے معاملہ اچھالا تو پھر پی سی بی نے بھی نوٹس لیتے ہوئے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی ڈراپ کردیا۔

متعلقہ عنوان :