حالیہ زلزلے کے دوران موضع شاہ منصور میں درجنوں مکانات کو کافی نقصان پہنچا، وصال محمد

جمعہ 13 نومبر 2015 18:44

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) یو سی شاہ منصور ون کے نائب ناظم سبحان اللہ خان اور سماجی کارکن وصال محمد نے کہا ہے کہ حالیہ زلزلے کے دوران موضع شاہ منصور میں درجنوں مکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

اور اس وقت ان میں رہائش پذیر لوگوں کو خطرات لاحق ہے کیونکہ اگر ایک اور زلزلہ آیا تو یہ مکانات ملبے کا ڈھیر بن جائینگے۔ اور کافی جانی و مالی نقصانات کا اندیشہ ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ مکانات کے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لئے جو سروے ہو چکا ہے ان میں کافی لوگوں کے نام شامل نہیں کی گئی ہے لہذا دوبارہ ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ مکمل سروے ہونے پر متاثرین کو معاوضہ مل سکے

متعلقہ عنوان :