جماعت اسلامی یوتھ ونگ یوسی 22کی تنظیم نو مکمل ۔ سرپرست اعلیٰ کیمیاء گل آفریدی ، صدر وقار عالم ، جنرل سیکرٹری محمد خان مقرر۔

جمعہ 13 نومبر 2015 18:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی یوتھ ونگ پی کے تھری کے سیکرٹری اطلاعات کاشف ترابی کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ ونگ یوسی 22کی تنظیم نو کا ایک تقریب منعقد ہوا۔ جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے خصوصی طورپر شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں منتفقہ طورپر جماعت اسلامی یوتھ ونگ یوسی 22کے لیے سرپرست اعلیٰ کیمیاء گل آفریدی ، صدر وقار عالم خان ، سینئر نائب صدر عمران قدیر ، نائب صدور فرمان علی ، عثمان خان ، ولی محمد، جنر ل سیکرٹری محمد خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرید گل ، فنانس سیکرٹری الیا س خالد ، سپورٹس سیکرٹری لیاقت خان ، پریس سیکرٹری سیفودرحمن ،الخدمت انچارج آمان اللہ شاہین ، ڈپٹی فنانس سیکرٹری یعقوب مہمند ، سب وارڈ صدر شادباغ عبداللہ (اسرار) ، سب وارڈ صدر صادق آباد محمد ادریس ، سب وارڈ صدر فیصل آباد سجاد خان ، سب وارڈ صدر خان مست کالونی وحید اللہ ، سب وارڈ صدر شیخ مل خیل شوکت جمال اور سب وارڈ صدر سائنس کالج ذین اللہ عرف جانان کو مقرر کردیا گیا۔

نئے منتخب ذمہ داران کے لیے خصوصی دُعا کی گئی اور قائدین نے انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :