صوبائی حکومت یونین کونسل سیکرٹریز کے لیے این ٹی ایس میں کامیاب اُمیدواروں کو جلدازجلدبھرتی کریں ۔صابراعوان

یونین کونسل سیکرٹریز اور نائب قاصد بھرتیوں میں مسلسل تاخیر سے بلدیاتی نمائندے بھی مسائل کے شکار ہیں۔پی کے تھری میں شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعہ 13 نومبر 2015 18:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیکرٹری یونین کونسل کے لیے این ٹی ایس میں کامیاب اُمیدواروں کو جلد ازجلد بھرتی کریں اور نائب قاصد کی بھرتیوں میں مسلسل تاخیر برداشت نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے تھری میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرسابق ناظم وامیر پی کے فور خالدگل مہمند ، امیر پی کے تھری شہزاداحمد ، عبدالقدیر مہمند ، یوسی چیئر مین جمداد خان ،یوتھ ونگ پی کے تھری کے صدر سبزعلی خان ، محمد خان مومند ، داؤد خان مومند ، سیلمان غنی اوریوسی امیر نورغلام آفریدی بھی موجودتھے۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے کہاکہ یونین کونسل سیکرٹری اور نائب قاصد کی بھرتیوں میں ٹال مٹول سے بلدیاتی نمائندے اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت یونین کونسل سیکرٹریز اور نائب قاصدکی بھرتیاں جلدازجلد کریں تاکہ بلدیاتی نمائندوں کو عوامی مسائل حل کرنے میں آسانی ہو ۔اور دیگر محکموں میں ہزاروں خالی آسامیوں پڑی ہیں لیکن صوبائی حکومت کی سست روی کے باعث نوجوانوں نے کئی مرتبہ ٹسٹ وانٹریو دیئے ہیں لیکن تاحال کوئی بھرتی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں ہزاروں نوجوان بے روزگاری کے شکار ہے صوبائی حکومت میرٹ کی بالا دستی کرکے یونین کونسل سیکرٹریز ، نائب قاصد بھرتیوں کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں میں جو خالی آسامی پڑی ہوئی ہیں اُس پر بھی صوبے کے بے روزگار، تعلیم یافتہ اور ایماندارنوجوانوں کو بھرتی کرکے صوبے سے بے روزگاری ختم ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :