پاکستان کے ساتھ مفاہمت ان کی جماعت کا خواب ہے تاہم یہ ایک ارتقائی عمل ہے ؛ وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرمفتی محمد سعید

جمعہ 13 نومبر 2015 18:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مفاہمت ان کی جماعت کا خواب ہے تاہم یہ ایک ارتقائی عمل ہے بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مفتی سعید نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی ہمسائیہ ملک کے ساتھ مفاہتمی ایجنڈے کی ترغیب دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ مودی پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے کوئی دباؤ نہیں ہے اور ان کی تمام تر توجہ جموں وکشمیر میں بھی ڈویلپمنٹ پر ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کو کسی بھی معاملے کو غلط رنگ نہیں دینا چاہیے سب کچھ ایک ارتقائی عمل کے تحت ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مفاہمت پی ڈی پی اور بی جے پی کا ایجنڈا ہے اور میرا بھی اس پر پختہ یقین ہے انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ علیحدہ بھی ملاقاتیں کی ہیں اور میں نہ یہ بھی دیکھا ہے کہ وہ بھی واجپائی کی طرح پاکستان کے ساتھ مفاہمت کے علاوہ کسی دوسرے راستے کو نہیں دیکھ رہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مفاہمت میرا بھی خواب ہے اور اس کے لئے ہم سب سنجیدہ ہیں

متعلقہ عنوان :