گذشتہ 25 برس میں حمل سے وابستہ وجوہات کے باعث ہونے والی اموات میں 50 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 13 نومبر 2015 18:24

اقوامِ متحدہ۔13نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر۔2015ء) اقوامِ متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ 25 برس میں حمل سے وابستہ وجوہات کے باعث ہونے والی اموات میں 50 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔طبی جریدے لانسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس 2015 میں 3 لاکھ3 ہزار خواتین حمل کے دوران یا زچگی کے بعد چھ ہفتوں کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہوئیں جبکہ 1990 میں یہی تعداد5لاکھ 32 ہزار تھی۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس معاملے میں کافی بہتری آئی ہے۔تاہم اقوامِ متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ ہدف کو صرف 9 ممالک ہی حاصل کر پائے۔ تحقیق سے متعلق معاون ڈاکٹر لالے سے کا کہنا ہے کہ ’س رپورٹ کے نتائج کے مطابق 2015 کے اختتام تک یہ شرح اموات کم ہو کر 44 فیصد ہو جائے گی تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ یہ بہتری غیر مساوی ہے کیونکہ 99 فیصد اموات ترقی پذیر ممالک میں ہوئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 39 ممالک نے حمل سے متعلقہ ہلاکتوں میں کمی کے حوالے سے قابلِ ذکر ترقی کی ۔اقوامِ متحدہ کے آبادی سے متعلق ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ اگر ہم نے موجودہ دائیوں کی تعداد اور طبی سہولیات میں اضافہ نہ کیا تو کئی ممالک زچگی کے دوران شرح اموات میں قابلِ ذکر بہتری نہیں لا سکیں گے اور آئندہ 15 برس کے اہداف کے حصول میں پیچھے رہ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :