ساہیوال ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے سانحہ سندر کے 5زخمیوں کو 50,50ہزار روپے کے امدادی چیک دیدیئے گئے
جمعہ 13 نومبر 2015 18:13
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) ساہیوال ضلع سے تعلق رکھنے والے سانحہ سندر کے 5زخمیوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے 50,50ہزار روپے کے امدادی چیک دے دیئے گئے ۔اس سلسلہ میں ڈی سی او دفترمیں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران شاہ تھے ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران شاہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت غریب اور نادار افراد کے علاوہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور کوئی بھی سانحہ ہو جائے تو اس کے متاثرہ افراد کی نہ صرف مالی امداد کی جاتی ہے بلکہ ان کے علاج معالجہ کیلئے فری طبی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سانحہ سندر میں ساہیوال ضلع سے تعلق رکھنے والے 5زخمیوں کو پچاس پاس ہزارروپے کی مالی امداد حکومت پنجاب کا بروقت اچھا اقدام ہے جس سے انہیں علاج کرانے میں آسانی ہو گی ۔جن زخمیوں کو مالی امداد کے چیک دیئے گئے ان میں 44/5-Lکے محمد شاہد ‘محمد عابد اور محمد شاہد اور L 50/5کے ندیم اور ارسلان شامل ہیں ۔ تقریب میں ڈی اوسی احمد خاور شہزاد‘چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ساہیوال آئی زیڈ بھٹی‘ ڈی او لیبر حیدر شاہ اور ریونیو آفیسر محمد اقبال بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.