نیویارک ٗعدالت نے ائیر پورپ مشہور نقب زنی کے مبینہ منصوبہ ساز اور جرائم کی دنیا کے معروف سرغنہ کو بیگناہ قرار دیدیا

جمعہ 13 نومبر 2015 18:02

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) نیو یارک میں ایک عدالت نے 1978 میں ایک ایئر پورٹ میں ہونے والی اس وقت کی مشہور نقب زنی کے مبینہ منصوبہ ساز اور جرائم کی دنیا کے معروف سرغنہ کو بیگناہ قرار دیدیا۔فیصلے کے بعد 80 سالہ ونسینٹ ایسارو نے بروکلین میں عدالت کے باہر فضا میں اپنی باہیں پھیلائیں اور زور سے کہا آزاد۔تین ہفتے تک چلنے والی عدالتی کارروائی کے بعد انھیں قتل، استحصال بالجبر اور دیگر جرائم کے الزامات سے بری کر دیا گیاگذشتہ برس جب انھیں گرفتار کیا گیا تھا تو اس بات کی امید جاگی تھی کہ اب تک نہ حل ہونے والا اتنا مشہور جرم کا یہ واقعہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔

نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر ہونے والی اس چوری میں لفتھانزا ایئر لائن کی کارگو کی عمارت سے نقاب پوش افراد نے 50 لاکھ ڈالر نقد اور تقریباً دس لاکھ ڈالر کے زیورات لوٹ لیے تھے۔

(جاری ہے)

اس زمانے میں یہ لوٹ کا بہت بڑا واقعہ تھااسی واقعے پر مبنی فلم گڈ فیلازبنائی گئی تھی جو بہت مقبول ہوئی اور اسے ایک آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔استغاثہ کے مطابق ونسیٹ ایسارو اپنے ایک دوسرے سرغنہ ساتھی جمی بروک کے ساتھ ایئر پورٹ سے ایک میل کے فاصلے پر کار میں بیٹھے انتظار کر رہے تھے۔

وکلا نے ایسارو کے خلاف مقدمہ تیار کرنے کیلئے کئی برس کا وقت لگایا اور اس معاملے میں صرف انھی کو گرفتار کیا گیا تھا ان کے خلاف گواہی کیلئے ایک دوسرے مجرم کو ہی پیش کیا گیا تھااسی عدالت میں جان گوٹی جیسے بڑے امریکی گینگسٹرز کو سزا سنائی جا چکی تاہم ناکافی ثبوت کے سبب ونسینٹ بری ہو گئے۔عدالت کے باہر منتظر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ مجھے تو صدمہ ہوا، حقیقت میں صدمہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :