سیکرٹری اور ڈی جی لائیو سٹاک بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ حیوانات نصیر آباد کے زیر اہتمام ایک روزہ فارمر ڈے کا انعقاد

جمعہ 13 نومبر 2015 18:01

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد صدیق مندوخیل ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک ڈاکٹر غلام حسین جعفر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ حیوانات ضلع نصیرآباد کے زیر اہتمام ایک روزہ فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے بہت سے مالداروں اور آفیسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر عبدالحمید مستوئی نے کہا کہ ہمارے یہاں ہر آکھٹا ہونے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ علاقے کے مالداروں کے جدید طریقوں پر عمل کرکے اپنی پیداوارمیں اضافہ کرنے کا شعور بیدار کیا جائے اور محکمہ امور حیوانات اور مالداروں کے درمیان رابطہ کو مذید آسان کیا جائے ڈاکٹر محمدموسیٰ کھوسہ ڈپٹی ڈائریکٹرلائیواسٹاک نے مال داروں پر زوردیا کہ اعلیٰ نسل کے حصول کیلئے مصنوعی تخم ریزی پروگرام سے فائدہ حاصل کریں جسکی سہولت ڈیرہ مرادجمالی میں موجود ہے اس کے علاوہ مختلف بیماریوں کی تشخیص کیلئے ڈویژنل لیبارٹری کو فعال کرنے کیلئے بھی اقدامات کئیے جارہے ہیں جس سے مالداروں کو کافی فائدہ ہوگامالداروں نے اس تقریب کے انعقاد کو خوش آئند کہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مزید آگاہی کے پروگرام منعقد کر کے مالداری کے فروغ کیلئے محکمہ حیوانات اپنا کردار مزید بہتر طور پر انجام دے سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :