ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ کرنے کے جرم میں اسسٹنٹ کمشنر گلبر گ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
جمعہ 13 نومبر 2015 17:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) سیشن عدالت نے ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ کرنے کے جرم میں اسسٹنٹ کمشنر گلبر گ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامدحسین نے شہری وجیہہ کی درخواست پر سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ نے بغیر کسی الزام کے درخواست گزار کے ریسٹورنٹ میں چھاپہ مارا اور توڑپھوڑکی ،درخواست گزار پرامن شہری ہے اور اس نے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی تھی ۔
درخواست میں معزز عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد تھانہ گلبرگ پولیس کو حکم دیا کہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ کے خلاف مقدمہ درج کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.