روس اور شمالی کوریا نے خطرناک جنگی سرگرمیوں کو روکنے کے اتفاق نامے پر دستخط کر دیے

جمعہ 13 نومبر 2015 17:47

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء ) روس اور شمالی کوریا نے خطرناک جنگی سرگرمیوں کو روکنے کے اتفاق نامے پر دستخط کر دیے۔عالمی میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ میں دو روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد روس اور شمالی کوریا نے خطرناک جنگی سرگرمیوں کو روکنے کے اتفاق نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔منصوبے کے مطابق فریقین چاہیں گے کہ ایک دوسرے کی سرزمینوں کے نزدیک متعین فوج کی سرگرمیوں کو انتہائی احتیاط اور معاملہ فہمی کے نکتہ نظر سے دیکھا جائے گا۔

اس ضمن میں ہر فریق ضروری اقدامات لے گا تاکہ عسکری سازوسامان اور فوجیوں کو دوسری ریاست کی سرزمین سے دور رکھا جائے اور کسی انہونی یا ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔دستاویز پر دستخط کر دیے گئے ہیں اور دوسرے معاملات بارے طے کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فریقین تمام ممکنہ اقدامات لیں گے تاکہ فوجی سرگرمیوں سے عام لوگ اور سول مستقر متاثر نہ ہو اور کسی بھی ایسے خطرے سے بچا جا سکے جو خطرناک فوجی سرگرمی سے پیدا ہو سکتا ہے" دستاویز میں کہا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ اس سمجھوتے کا فریقین کے ان دوسرے موجود بین الاقوامی معاہدوں اور اپنے دفاع سے متعلق حقوق و فرائض پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس ضمن میں دستاویز میں کوئی بھی بات کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے۔سمجھوتے پر عمل درآمد کی خاطر فریقین ک ارادہ ہے کہ خصوصی مشترکہ عسکری کمیشن بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :