امریکی وزیردفاع نے اعلی فوجی معاون کو نامناسب رویے پر عہدے سے ہٹا دیا
جمعہ 13 نومبر 2015 17:46
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے اپنے اعلی ترین فوجی معاون لیفٹیننٹ جنرل رون لیوئس کو نامناسب رویے کے الزامات پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے یہ معاملہ تحقیقات کے لیے پینٹاگان کے انسپکٹر جنرل کے حوالے کر دیا ہے اور حقائق کا تعین کرنے کے لیے انہیں انسپکٹر کی صلاحیت پر اعتماد ہے۔
ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ رون لیوئس پر کس چیز کا الزام ہے۔ پینٹاگان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کارٹر کو منگل کو ان الزامات کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں ان پر کافی حیرت ہوئی۔میں اس محکمے سے تعلق رکھنے والے مردوں اور عورتوں سے بہترین معیار کے رویوں کی توقع رکھتا ہوں، خصوصا ان لوگوں سے جو اعلی ترین عہدوں پر فائز ہیں۔(جاری ہے)
اس میں کسی کو استثنی حاصل نہیں ہونا چاہیئے۔
اعلی ترین فوجی معاون کی حیثیت سے لیفٹیننٹ جنرل لیوئس کارٹر کے دست راست تھے جو انہیں فوجی امور پر تجزیے فراہم کرتے، اعلی سطحی اجلاسوں میں ان کے ہمراہ شریک ہوتے اور بیرون ملک دوروں میں ان کے ساتھ رہتے۔لیوئس تھری سٹار جنرل ہیں جن کی عراق اور افغانستان میں کمانڈر اور جنگی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی حیثیت سے تین مرتبہ تعیناتی ہو چکی ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.