انٹرنیٹ کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس 16نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
جمعہ 13 نومبر 2015 17:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے زیر اہتمام انٹر نیٹ سوسائٹی - ایشیاء پیسفک (آئی ایس او سی۔ اے پی اے سی) کے تعاون سے تین روزہ آئی نیٹ کانفرنس 16سے 18نومبر کو اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور مستقل اور پائیدار ترقی کیلئے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ایجنڈاکے موضوعات کا احاطہ کرنا ہے ۔
ایشیاو بحرالکاہل خطے سے تعلق رکھنے والے معروف مقررین بشمول انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین(آئی ٹی یو) اور ایشیا پیسفک ٹیلی کمیونٹی (اے پی ٹی)کے نمائندے اورقومی ماہرین کانفرنس کے دوران ڈیجیٹل دنیا میں انٹر نیٹ کے مواقعوں، مسائل، ترقی اوردرپیش چیلنجز سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔(جاری ہے)
توقع ہے کہ آئی نیٹ کانفرنس اسلام آباد میں سرکاری اداروں، انٹر نیٹ سروس پرووائڈرز، فکسڈاورموبائل آپریٹرز، تعلیمی اداروں، بینکوں، انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ افراداور کمرشل کمپنیزسے 250 سے زائد شرکا ء شرکت کریں گے ۔
اس دوران ڈیجیٹل معیشت کی جانب سفر کے تناظر میں پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور مستقل اور پائیدار ترقی کیلئے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ایجنڈا کے حوالے سے متعدد موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز(آئی سی ٹیز)کے انقلاب نے ہمارے باہمی تعلقات، روزمرہ اموراور زندگی کے طور طریقوں پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں یہی سوچ اب سماجی اور اقتصادی ترقی پر بھی گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے۔ اب انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی طویل المیعاد ترقی کے منصوبوں میں استعمال ہو رہی ہے اور اس کے ثمرات مقام، عمر، معذوری اور آمدنی کی حدود سے نکل کر ہر طبقے تک پہنچ رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی، ہم آہنگ پالیسیز اور قانون سازی جیسے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.