فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان

جمعہ 13 نومبر 2015 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے ۔26اکتوبر2015کو آنے والے زلزلے نے ایک لاکھ سے زائد گھر تباہ کر دئیے جبکہ قریباً 300 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایف ایف سی زلزلہ متاثرین کے لئے جس پیکج کا اعلان کیا ہے اس میں 1650خاندانوں کے لئے250خیمے اور 10000رضائیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سامان متاثرہ علاقوں میں 12نومبر تک پہنچا دیا گیا ہے۔ایف ایف سی نے ہمیشہ قدرتی آفات کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد کی مدد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کمپنی کے سی ایس آر آپریشنز کے سربراہ برگیڈئر (ر)منور حیات خان نیازی نے زلزلہ متاثرین کے لئے ہر ممکن مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ کمپنی مستقبل میں بھی قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے کام کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :