اوکاڑہ،چار مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 9افراد کو زخمی کر دیا گیا

جمعہ 13 نومبر 2015 17:36

اوکاڑہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) چار مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت نو افراد کو زخمی کر دیا گیا پولیس نے 30ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ واں لاکھا میں ملزمان سرفرازور فیصل وغیرہ پانچ افراد نے گلزار احمد کو زدوکوب کیا اسے اغواء کرنے کی کوشش کی اس لڑائی میں گلزار کے37ہزار روپے گر گئے جو ملزمان جاتے ہوئے لے گئے 48 تھری آر میں ملزمان نوازش اور عالم شیر وغیرہ 13افرادنے رزاق، نازیہ اور علی رضا کو تشدد کا نشانہ بنا یا جس سے علی رضا کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی موضع سوبھا رام کے رہائشی عباس کے گھر ملزمان یوسف،اور ندیم وغیرہ نو افراد زبردستی داخل ہوگئے جنہوں نے محمد عباس اور اس کی ملازمہ کو تشدد کانشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

کھنگرانوالہ کے رہائشی شفاق کے بھائی نور اور اس کے بیٹے یٰسین اور آصف کو ملزمان عارف اور عابد علی نے تشدد کانشانہ بنا کر زخمی کر دیا پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :