اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر ٹھٹھہ بیگ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار شخص کو بھارج ،بھتیجے سمیت کچل دیا

جمعہ 13 نومبر 2015 17:35

اوکاڑہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر ٹھٹھہ بیگ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار ایک شخص کو بھارج اور بھتیجے سمیت کچل دیا ۔تینوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں اراضی ودھاوا کا رہا ئشی عبدالشکور ولد محمد شریف اپنی بھارج رسولاں بی بی اور 6سالہ بھتیجے محمد ھاشم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار براستہ فیصل آباد روڈ اوکاڑہ شہر اپنے عزیزوں کوملنے کے لئے آ رہا تھا کہ ٹھٹھہ بیگ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نمبر 5492kbaنے اپنی لپیٹ لیتے ہوئے موٹر سائیکل سوروں کو کچل دیا حادثہ کے نتیجہ میں تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ٹرک ڈرایئور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لیتے ہوئے ضر وری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور فرارڈرایئور کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :