کیسکو انجینئرز وآفیسر الیکشن میں کامیاب کرانے پر انجینئروآفیسرز کا شکر گزار ہوں، اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا، احمد حسین لہڑی

جمعہ 13 نومبر 2015 17:35

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) انجینئرزوآفیسرزایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر احمدحسین لہڑی نے کہاہے کہ کمپنی کی ترقی وخوشحالی اورانجینئرزوآفیسرزوملازمین کے فلاح وبہبود کومدنظررکھ کر کمپنی میں اپنا پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقے سے انجام دیں گے۔انھوں نے کہاکہ وہ کمپنی کے اجتماعی کاموں اورمفادات کوہرفورم پر ہمیشہ اولین ترجیح دیں گے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے تمام انجینئرزوآفیسرزکاشکریہ اداکرتے ہوئے انھیں الیکشن میں کامیاب کرانے اوران پرجواعتماد کااظہارکیاگیاہے اُس پر ہرممکن پورااُترنے کی کوشش کریں گے ۔علاوہ ازیں وہ کمپنی کے تمام انجینئرز،افسران وملازمین کے مطالبات ہرفورم پر بلاتفریق حل کرنے میں اپناہرممکن کرداراداکریں گے ۔احمدحسین لہڑی نے الیکشن کی نگرانی کرنے والے سوشل ویلفیئرڈپارٹمنٹ اورکیسکوالیکشن کمیٹی کاشکریہ اداکرتے ہوئے انھیں کامیاب الیکشن کے انعقادپرمبارکباد دیں۔

متعلقہ عنوان :